7 نومبر، 2016، 5:40 PM

علامہ مرزا یوسف حسین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

علامہ مرزا یوسف حسین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

پاکستان میں شیعہ سیاسی جماعت مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ مرزا یوسف حسین کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہےپاکستان میں شیعوں کے خلاف وہابی دہشت گردی کے بعد حکومتی دہشت گردی کا آغاز ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سیاسی جماعت مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ مرزا یوسف حسین کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہےپاکستان میں شیعوں کے خلاف وہابی دہشت گردی کے بعد حکومتی دہشت گردی کا آغاز ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق علامہ یوسف مرزا کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا گیا ۔ علامہ یوسف مرزا کے وکیل نے ریمانڈ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ علامہ یوسف مرزا پرجھوٹا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے علامہ مرزا یوسف کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر کو 23 نومبر تک مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔

ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گردوں کو اعلانیہ داعش کی حمایت کرنے پر پاکستانی حکومت نے معاف کردیا لیکن شیعہ رہنماؤں کو امن و صلح کی کوششوں کے باوجود گرفتار کرکے جیل میں بند کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے علامہ یوسف کی گرفتاری پر کراچی کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں، مظاہرین نے شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکیں اور ریلوے ٹریک بند کررکھے ہیں، سڑکیں بند ہونے کے باعث نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں جب کہ احتجاج کے باعث اندرون ملک ٹرینوں کی آمد و رفت کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ مرزا یوسف کو دو روز قبل گرفتار کیا تھا۔

News ID 1868145

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha